شنبه, اکتوبر 19, 2024
Homeخبریںبلوچ دنیا میں اپنی مقبوضہ بلوچ ریاست کی حیثیت کو منوانے میں...

بلوچ دنیا میں اپنی مقبوضہ بلوچ ریاست کی حیثیت کو منوانے میں کامیاب ہوچکے ہے۔،؛ماما قدیر بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور اغوا شدہ بلوچ اسیران ، شہدا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 3073دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں پشتون تحفظ موومنٹ( پی ٹی ایم )کے کارکن اور بی ایس او کے زونل صدر عاطف بلوچ نے جبری اغوا شدہ افراد ، شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی ۔
وائس فار بلوچ مسنگ فرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان میں لوگوں کو اٹھا نے زبردستی اغوا کرنے اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کا سلسلہ ایک عظیم انسانی المیہ ہے۔ جو 1948سے مختلف ریاستی حکمت عملیوں سے جاری ہے ۔بلو چ کی اغوا ء اور مسخ لاشوں کے ساتھ ایک اور حکمت عملی کے تحت قابض ریاست نے اس سلسلے کو شروع کیا جو تاہنوز بے دردی کے ساتھ جاری ہے ۔بلوچ قومی شاعروں ادیبوں دانشوروں سیاسی کار کنوں طالب علموں کو وقت حالات کے ساتھ ریاست اپنے اس ٹارگٹ میں تیزی لائی گئی ہے ۔ماما قدیر بلوچ مزید کہا کہ بلوچ فرزندوں کی بے بہاں قربانیوں کی بدولت بلوچ قوم دنیا میں اپنی قومی شناخت ، مقبوضہ بلوچ ریاست کی حیثیت کو منوانے میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔آئے روز سول آبادیوں پر بمباری گھروں کو جلانا بلوچ قوم کی اجتماعی نسل کشی کو قابض ریاست اپنی آخری قبضے کی دن تک بند نیں کرے گی ۔تو ایسے میں بلوچ قوم پاکستان کی ان تمام سفاکیوں سے آگا رہے ۔ موجودہ حالات کے مطابق آپریشن نرم ، سرد جاری ہیں ۔ڈیرہ بگٹی ،کو ہلو، بالگتر ،تربت میں آپریشن جاری ہے ۔ڈیرہ بگٹی میں اور سوئی حملہ اور سول آبادیوں کو خوف زدہ کر نے اور نقل مکانی کے لئے مجبور کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔دنیا کے اندر ہمیں مظلوم اور ظالم کی کئی داستانیں ملتی ہے وہ داستانیں ویتنام کی جنگ آزادی کی شکل میں ہو یا کیوبا کی فلسطین میں بے گناہ فلسطینیوں کی جنگی داستانیں آج بھی چمکتی آرہی ہیں آج یہ سارے جنگی اپنی حق کی جہد کے مثال بن چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز