سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبلوچ سرمچاروں نے کاہان چھاونی کے قریب مقیم مخبر اور ڈیتھ سکواڈپر...

بلوچ سرمچاروں نے کاہان چھاونی کے قریب مقیم مخبر اور ڈیتھ سکواڈپر حملہ کی زمہ داری قبول کرتےہے،؛بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج شام تقریبا چھ بجے کے قریب ہمارے سرمچاروں نے کاہان چھاونی کے قریب مقیم پاکستانی فورسز کے مخبر اور ڈیتھ سکواڈ کے کارندے آصف ولد زر خان درکانی اور سیدو ولد زر خان درکانی کے ٹھکانے پہ مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ جس کے بعد چھاونی میں مقیم فورسز نے بھی مارٹر گولے داغے۔ جس کے نتیجے میں ہمارے سرمچاروں اور فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔ جو دو گھنٹے تک جاری رہیں۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ آزاد بلوچ نے مزید کہاکہ ہم ڈیتھ اسکواڈ کے ان کارندوں اور سرنڈر شدہ نظرو مری جس کا تعلق نساو سے ہے اور گوہر مری جس کا تعلق بیکڑ سے ہے کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ سرنڈر کرنے کے بعد سرمچاروں کی مخبری کرنے سے باز آجائیں، ورنہ ان کا انجام برا ہوگا۔ آج کا یہ حملہ ان لوگوں کیلئے بھی وارننگ ہے جو سرکاری کاسہ لیس بن کر بلوچ قومی تحریک کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری جنگ اور یہ کاروائیاں بلوچ قومی آزادی تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز