کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوٖڈنٹس ایکشن کمیٹی بی ایم سی یونٹ کے زیر اہتمام بہ عنوان فلسفہ اور اس کی اہمیت پر ہفتہ وار تربیتی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی بی ایم سی یونٹ کے صدر ڈاکٹر یونس بلوچ نے کیا۔ اور مہمان خاص پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ، ایکشن کمیٹی کے مرکزی صدر رشید کریم بلوچ تھے۔ جس میں یونٹ کے کارکناں نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔ عنوان پر ڈاکٹر عمران بلوچ، پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ اور ڈاکٹر یونس بلوچ نے اظہار خیال کیا۔ فلسفہ کی مختصر تعریف کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران بلوچ نے کہا کہ فلسفہ یونانی دو الفاظ فیلو اور سفی سے مل کر ایک لفظ ہے فیلو کا مطلب حب اور سفی کا مطلب دانش کا ہے۔ جو انسانی سوچ کا ارتقائی پیداوار ہے۔ فلسفہ نے سائنسی ترقی میں بے مثال کردار ادا کیا۔ اور سائنس کو انسانی زندگی سے ہم آہنگ کیا۔ڈاکٹر یونس بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسفہ کوئی مخصوص علم نہیں بلکہ تمام علوم کا مجموعہ یا بنیاد کہا جاسکتا ہے۔ انہوں نے فلسفہ کے مختلف پہلوں پر نظر دوڑاتے ہوئے کہا کہ فلسفہ جس کی بنیاد شک یا سوالات سے ہوتی ہے۔ سقراط ہی وہ عظیم ہستی ہے جس نے فلسفہ کو آسمان سے زمین تک لانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ علم کی پیاس اور محبت نے سقراط کو زہر پینے پر آمادہ کیا۔ جس کی بدولت جسے آج فلسفہ کے بانی کا خطاب حاصل ہے۔ڈاکٹر منظور احمد بلوچ نے فلسفہ کے علوم اور اس کی اہمیت اور فلسفہ کے بہت سارے پہلوں پر غورکرتے ہوئے کہا کہ اگر آج ہم یہ کہیں کہ فلسفہ کیا ہے اس کا جواب دینا ایک مشکل کام ہے۔ فلسفہ کے بہت سارے پہلو ہوسکتے ہیں۔فلسفہ کی بنیاد ی اکائیوں پر تفصیلابات کرتے ہوئے کہا کہ منطق، جمالیات، سیاسیات، اخلاقیات،اور مابعدلطبیات ہی فلسفہ کو کامل بناتے ہیں۔تمام علوم فلسفہ سے جنم لیتے ہیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارے اپنے زبانوں میں فلسفہ کی کوئی کتاب موجود نہیں۔اور معاشرے میں فلسفہ سے دلچسپی لینے والا بہت ہی محدود تعداد میں ہیں۔ اور سوالات کو ہمارے معاشرے میں شان کے خلاف گستاخانہ عمل سمجتھے ہیں۔لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ تمام علم تلاش، سوالت اور جستجو سے حاصل کردہ نتائج ہیں۔اور بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا کردار اس حوالے سے قابل قدر ہے۔ جو واقعی ان بنیادی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔اس کے بعد سوال و جواب کے لئے خصوصی نشست قائم کی گئی تھی۔ جس میں شرکت کرنے والے کارکنوں نے عنوان سے متعلق سوالات کئے جن کے جوابات پروفیسر منظور احمد بلوچ نے دی۔پروگرام کے اختتام پر ایکشن کمیٹی بی ایم سی یونٹ کے جنرل سیکٹری قطب بلوچ نے اپنے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔