یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںبلوچ عالمی قوانین کے مطابق اپنی آزادی کی جدوجہد کررہی ہے۔ انڈیپینڈنس...

بلوچ عالمی قوانین کے مطابق اپنی آزادی کی جدوجہد کررہی ہے۔ انڈیپینڈنس موومنٹ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں بلوچ اور پشتوں اقوام تاجر برادری اور بلوچستان میں آباد دیگرمکاتب فکر سے27مارچ ” یوم غلامی “ کے مناسبت سے دئیے گئے شٹر ڈاﺅن ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچ سالویشن فرنٹ کی کال پر بلوچستان بھر میں شٹر داﺅن ہڑتال اور یوم سیاہ ہوگا بلوچ اور پشتوں اقوام ہڑتال کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی دکانیں مالیاتی اورکاروباری مراکز بند رکھیں یاد رہے کہ27 مارچ8 194کو پاکستانی ریاست نے بلوچ وطن پرجبری تسلط قائم کرکے بلوچ قومی آزادی سلب کرتے ہوئے بلوچ پارلیمنٹ اور بلوچ سیاسی قیادت اور رہنماﺅں کے موقف کی دھجیان اڑاتے ہوئے مشرقی بلوچستان کو اپنی غیر فطری بندوبست میں شامل کیا جو کہ شروع ہی دن سے بلوچ قوم نے تسلیم کرنے سے انکارکرتے ہوئے اس دن کو ہر سال یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں ترجمان نے کہاکہ ریاست بلوچ قومی آزادی کی جدوجہد کو روکنے اور بلوچ عوام کو آزادی کے صفوں سے نکالنے کے لئے اور ان کے سوچ کو کمزور کرنے کے لئے اپنی تمام تر طاقت استعمال کررہی ہے مختلف ممالک سے مالی امداد اور اورہتھیار وں کو بلوچ قوم کے خلاف استعمال کررہی ہے عوام کو خوف لالچ اور تحریک آزادی کے خلاف پروپیگنڈہ بلوچ آزادی پسندوں کو دہشت گرد قرار دینے سمیت بلوچ تحریک کو پراکسی وار اور بیرونی ایجنڈے سے نتھی کرتے ہوئے نہ صرف عالمی دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں بلکہ بلوچ عوام کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے تحریک کو کاﺅنٹر کرنے کی کوشش کررہے ہیں ترجمان نے کہاکہ قومی آذادی کے جدوجہد کے حالیہ ابھار نے ریاست کو نفسیاتی شکست دیتے ہوئے اپنی تاریخی تسلسل کے ساتھ اب فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے ترجمان نے کہاکہ تاریخ کا فیصلہ ہے کہ کوئی بھی طاقت ور اپنے ظالمانہ ہتکھنڈوںسے کسی مقبوضہ قوم کو ہمیشہ کے لئے زبردستی غلام نہیں رکھ سکتا اور آج بلوچ تاریخ اپنے آپ کو پھر دہرا رہی ہے بلوچ قوم کی تاریخی اور جرات مندانہ جدوجہد ثابت کرتا ہے کہ ریاستی تسلط کے دن گنے جاچکے ہیں اب خوف اور دہشت بلوچ قوم کو متزلزل نہیں کرسکتی بلوچ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی آزادی کی جدوجہد کررہی ہے تمام آزاد اقوام کو بلوچ قومی آزادی کی اصولی موقف کے اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت کرنے چاہیے ترجمان نے کہاکہ بلوچ وطن کسی غیر فطری دوقومی نظریہ کے نام پر یاکسی کاغزی قرارد سے وجود میں نہیں لائی گئی ہے بلکہ اس کی بنیادوں میں شہداءکا خوں شامل ہے اور ہزاروں سال سے دنیا کے نقشہ پر بلوچ وطن بلوچستان کی حیثیت میں وجود رکھتی ہے بلوچ قوم پاکستان کے اندر رہتے ہوئے چند سیاسی مراعات کو اپنی منزل تصور نہیں کرتی بلکہ بلوچ قوم آزادی اور پنجابی غلامی سے نجات کو اپنی منزل سمجھتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز