دوشنبه, اپریل 28, 2025
Homeخبریںبلوچ عوام کئی دہائیوں سے پاکستانی جبر کا شکار ہے ۔ ترجمان...

بلوچ عوام کئی دہائیوں سے پاکستانی جبر کا شکار ہے ۔ ترجمان بی ایس او آزاد

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں خضدار بلوچستان میں اغوا کے حالیہ واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہے بلوچ عوام کئی دہائیوں سے پاکستانی جبر کا شکار ہے ۔ بلوچ عوام نہ تو اپنے گھروں میں محفوظ ہیں اور نہ ہی ان جگہوں پر جہاں وہ کام کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے خضدار بلوچستان کے علاقے گریشگ میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر ڈاکٹر کریم بخش کو ان کے خاندان کے دیگر افراد بشمول خیر بخش، نسیم بلوچ، مقصود، داد کریم اور شے محمد سمیت جبری طور پر لاپتہ کردیا،

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے جرائم اگرچہ بلوچستان ڈوب رہا ہے لیکن شدید سیلاب کی وجہ سے بدترین تباہ کن صورتحال ہے اور دوسری جانب ریڈ زون میں بلوچ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے گورنر ہاؤس کوئٹہ کے سامنے گزشتہ 48 روز سے احتجاج جاری ہے۔ بلوچ لاپتہ افراد کے جعلی مقابلے اور ان کے پیاروں کی بحفاظت رہائی۔ تاہم ریاست نے بلوچوں اور بلوچستان پر اپنے جنگی جرائم میں اب شدت پیدا کر رکھی ہے، ریاست کی جانب سے بلوچ عوام کی جبری گمشدگی میں مزید شدت آتی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز