دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںبلوچ عوام 27مارچ کو سیاہ دن کے طور پر منائیں:بی ایس ایف

بلوچ عوام 27مارچ کو سیاہ دن کے طور پر منائیں:بی ایس ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ عوام 27مارچ کو سیاہ دن کے طور پر منائیں ترجمان نے فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے 27 مارچ یوم غلامی کے سلسلہ میں عالمی سطح پر منعقدہ تقاریب اور احتجاجی مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرون ممالک تشریف فرماء بلوچ قوم اور انسان دوست مکاتب فکر سے شرکت اور تعاون کی اپیل کی ہے ترجمان نے کہاکہ بلوچ قوم ریاست کا آئینی حصہ نہیں ہے بلکہ جبری طورپر بلوچ سرزمین کو شامل کیاگیا اس فرضی الحاق کو بلوچ عوام شروع ہی سے مسترد کرچکی ہے بلوچ آزادی کی تحریک 1839 سے تسلسل سے جاری ہے 47 سے قبل بھی بلوچ آزادی کی تحریک جاری تھی ترجمان نے کہاکہ بلوچ آزادی کی یک نکاتی ایجنڈا ایک طویل تسلسل رکھتی ہے بلوچستان کی حیثیت ایک صوبہ یا کسی دوسرے ملک کے اکائی کی سی نہیں ہے بلوچ قوم کی اپنی جداگانہ تاریخ سرزمین تشخص اور پہچان ہے بلوچستان نہ تو ایران کا حصہ ہے نہ کہ ریاست کا بلوچستان بلوچ قوم کا قومی وطن اور ملک ہے جو آج تین ممالک کی سرحدوں میں تقسیم ہے یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ بلوچ نیشنلزم کی جدوجہد زمینی ہے جس طرح کے 73 میں پروپیگنڈہ کیا گیا کہ یہ سویت یونین کی پیداوار ہے یا سویت کمیونسٹ کا پیدا کردہ ہے یا آج امریکہ اور دیگر ممالک سے اسے جوڑا جارہاہے اگر تاریخ کا ایمانداری سے جائزہ لیاجائے تو اس وقت امریکہ دریافت ہی نہیں ہوا تھا بلوچ نیشنلزم اور آزادی کی جدوجہد پوری آب و تاب کے ساتھ جاری تھی جبکہ ماقبل مارکسزم بلوچ اپنئ آزادی شناخت دفاع اور سلامتی کے لئے سینہ سپر تھےترجمان نے کہاکہ 27 مارچ بلوچ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے بلوچ وفاق کی موجودگی مین بلوچستان پر جارحانہ تسلط قائم کرکے بلوچ قوم کے آزادی کے مطالبہ کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں اور بلوچ جہد آزادی کو ان کی تاریخی پس منظر اور سیاق سباق سے ہٹ کر من مانی انداز میں تشریح کیا جارہاہے جو بے بنیاد ہے 27مارچ گواہ ہے کہ بلوچ قوم ریاست کے شہری اور رعایا نہیں ریاست جارحیت کے ساتھ بلوچ وطن پر اپنی تسلط قائم کئے ہوئے ہیں جو عالمی قوانین سے متصادم اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے قرار دادوں کی رو سے غیر آئینی ہے تر جمان نے کہاکہ بلوچ قوم اپنی آزادی کی بحالی کے لئے کوشان ہیں اس سے کم کوئی بھی موقف اور مطالبہ بلوچ قوم کا مطالبہ نہیں بلوچ جدوجہد کا ایک تاریخٰی و سیاسی پس منظر ہے یہ غصہ یا ناراضگی کا اظہاریہ نہیں بلکہ 27مارچ کے جبری الحاق کے خاتمہ کے گرد گھومتی ہے ایک آزاد ملک کے بغیر محض سائل وسائل پر دسترس کی سیاست قعطا آزادی کا نعم البدل نہیں ہے بلوچ قوم کو سب سے زیادہ ان کی شناخت اور آزادی عزیز ہے بلوچ قوم کاسب سے بڑا مسئلہ ،درد سر غلامی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز