سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبلوچ فنکار نبی بخش بگٹی حادثے میں جاں بحق

بلوچ فنکار نبی بخش بگٹی حادثے میں جاں بحق

سوئی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق رندی داستانوں کی گائیکی سے شہرت پانے والے گلوکار نبی بخش بگٹی کل بروز جمعہ ایک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

تفصیلات کے مطابق کل بروز جمعہ وہ سوئی میں ایک حادثے کا شکار ہوئے تھے جہاں ان کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔

بلوچی موسیقی میں نبی بخش بگٹی کی لازوال خدمات ہیں۔ انہوں نے کئی تقریبات میں اسلام آباد سمیت پاکستان اور بلوچستان کے کئی شہروں میں اپنے فن کے جوھر دکھائے ہیں۔ بلوچی موسیقی میں ان کا ایک اپنا مقام ہے اور آج بلوچ قوم ایک عظیم فنکار سے محروم ہوگئی۔

ادارہ ہمگام دکھ کی اس گھڑی میں خاندان سے تعزیت کرتا ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ پاک مرحوم نبی بخش بگٹی کی مغفرت کرے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز