فن لینڈ ( ہمگام نیوز) ایتا کاریالان کلچر اینڈ لینگویج انسٹیٹیوٹ “سیویلینا” فن لینڈ میں یکم ستمبر کے توسط سے ویلکم پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی ـ فری بلوچستان موومنٹ کے صادق رئیسانی ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کی اور پروگرام میں بلوچستان کا قومی ترانہ پڑھا ، انہوں نے اپنے خطاب میں فن لینڈ کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ آج بلوچ قوم کی آواز کو فن لینڈ میں سنا جا رہا ہے ـ
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان بھی ایک آزاد ملک تھا جس پر پاکستان اور ایران نے قبضہ کیا ہے اور یہاں موجود لوگوں سے اپیل ہے کہ بلوچستان کی آزادی کے سفر میں بلوچ قوم کی آواز بنے جس طرح فن لینڈ اور دوسرے آزاد اقوام کی حیثیت سے آزادی کے ساتھ اپنی زندگی گزار رہے ہیں بلوچ قوم کا بھی حق ہے کہ وہ پاکستان اور ایران سے اپنی آزادی کو حاصل کریں ۔ بلوچستان میں پاکستان اور ایران تسلسل سے بلوچ قوم کی نسل کشی کر رہے ہیں ۔
آخر میں صادق رئیسانی نے انسٹیٹوٹ کے پرنسپل اور دوسرے اکابرین کا شکریہ ادا کیا کہ آج فن لینڈ کے ایک سو ساٹھ سال پرانے بنے اس کلچر سینٹر میں بلوچ قوم کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی بات کو فن لینڈ کے عوام کے سامنے رکھ سکے ۔


