سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبلوچ قوم کو 1948سے ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے: فری بلوچستان...

بلوچ قوم کو 1948سے ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے: فری بلوچستان موومنٹ لانگ مارچ

جرمنی(ہمگام نیوز) جرمنی میں فری بلوچستان موومنٹ کے زیراہتمام لانگ مارچ 11ویں روز بھی جاری رہی ، تفصیلات کے مطابق جرمنی میں مقیم بلوچ سیاسی کارکنان کی جانب سے 16جولائی کو شروع کی گئی فری بلوچستان موومنٹ کے پلیٹ فارم سے جاری لانگ مارچ آج 11ویں روز بھی جاری رہی ، مارچ کے شرکاء آج جرمنی کے شہرstadthagen پہنچ گئی جہاں پہ ایک احتجاجی مظاہر ہ بھی گیا ۔
فری بلوچستان موومنٹ لانگ مارچ کے شرکاء نے پورپ میں حالیہ دہشت گردی کی لہر پہ کہا کہ ہم یہاں کی عوام کی دکھ و تکالیف کو اچھی طرح سے سمجھ سکتے ہیں کیونکہ بلوچ قوم خود گذشتہ 68سالوں سے ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے ، جہاں پہ ایک طرف بلوچ سرزمین پہ قبضہ کیا گیا وہی دوسری طرف بڑے پیمانے بلوچ قوم کی نسل کشی ، وسائل کی لوٹ مار بھی جاری ہے ۔
لانگ مارچ کے شرکاء نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پہ اپنی آواز بلند کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز