یکشنبه, مارچ 15, 2026
Homeخبریںبلوچ ماہی گیر چابہار کے سمندر میں ڈوب کر لاپتہ

بلوچ ماہی گیر چابہار کے سمندر میں ڈوب کر لاپتہ

 

 

چابہار ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق

کئی دنوں سے لوگوں کی تلاش کے باوجود ایک بلوچ ماہی گیر ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی بحیرہ چابہار میں لاپتہ ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے مغربی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار کے سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے یاسین ولد قاسمزہی کی لاش ابھی تک دریافت نہیں ہو سکا ۔

 

بتایا جاتا ہے کہ یاسین اپنے والد اور پاکستانی شہری کے ساتھ سمندر میں مچھلیاں پکڑنے گئے تھے لیکن وہ ڈوب کر اور لاپتہ ہوگئے۔

 

اس واقعے کے بعد یاسین کے والد کی جان بچ گئی اور پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گیا لیکن یاسین کی لاش ایک ہفتے بعد بھی لاپتہ ہے۔

 

یاسین کی لاش کی تلاش کی کوششیں ابھی تک جاری ہیں، جب کہ کسی حکومتی ادارے یا حتیٰ کہ بحریہ نے ابھی تک تعاون پر آمادگی ظاہر نہیں کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز