Homeخبریںبلوچ مسلح تنظیموں نےمختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

بلوچ مسلح تنظیموں نےمختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) یونائٹیڈ بلوچ فرنٹ کے ترجمان موسیٰ سرباز نے کہا ہے کہ گذشتہ شب ہمارے سرمچاروں نے سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے میں ریاستی اہلکار کے ٹھکانے پر حملہ کیا واقع کی زمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے۔ یہ بات انہوںنے پیر کی شب نامعلوم مقام سے سٹیلایٹ فون پر این این آئی کو بتائی انہوںنے مزید کہا کہ ہماری اس طرح کی کارروائیاںبلوچستان کی آزادی تک جاری رہے گی۔

جبکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز بسیمہ ناگ میں پتک کے مقام پر سرمچاروں نے عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)کے کانوائے پر خود کاراور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے متعدد اہلکاروں کو ہلاک وزخمی کےا۔آج پیر کے روز جھاومیں فورسزکے قافلے پر دو مقامات جوتری اور دارو کوچہ کے مقام پر گھات لگا کر راکٹ و خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا۔یہ بات انہوں نے پیر کی شب نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہا کہ اس کے علاوہ 30 مارچ کو تر بت کے علاقے پیدارک میں درمکول کے رہائشی ولید ولد لیاقت اور وشدل ولد مراد جان کو ہلاک کیا جو ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سردارکے کارندے تھے اور بلوچوں کے قتل و مخبری میں ملوث تھے ، کئی دفعہ تنبیہ کے باوجود وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے تھے ۔سرزمین کی آزادی تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔

Exit mobile version