سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

بلوچ مسلح تنظیموں نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن آرمی نے فورسز حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ، ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے گزشتہ روز ہوشاب اور تیجابان کے درمیان گوندسرین کے علاقے میں ایف ڈبلیو او کے کانوائے پر خودکارہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے 5 اہلکار ہلاک اور ایک گاڑی مکمل طورپر تباہ ہوگئی ایک روز قبل بھی اسی علاقے میں ہمارے سرمچاروں نے روڈ پر کام کرنے والی ٹریکٹر مشین کو فائرنگ کرکے ناکارہ بنایاتھا ۔ جبکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ کہا کہ گیشکور،زیک آرمی چیک پوسٹ پر سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا، پنجگور کے علاقے پروم میں ایف سی کے کیمپ پر سرمچاروں نے راکٹوں اور خود کارہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا،مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز