Homeخبریںبلوچ نوجوان اسفندیار کو بازیاب کیا جائے: لواحقین کی اپیل

بلوچ نوجوان اسفندیار کو بازیاب کیا جائے: لواحقین کی اپیل

نوشکی (ہمگام نیوز) بلوچ نوجوان اسفند یار کی بازیابی کیلئے ان کے لواحقین نے حکومت اور ملکی اداروں سے ان کی بازیابی کی اپیل کردی۔

لواحقین کے مطابق میر اسفند یار ماندائی ولد حاجی عبدالکریم کو پاکستانی فوج نے 6 جنوری 2019 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی سے جبری طور پر اغواء کرکے قابض پاکستان کی طرف سے بنائے گئے ٹارچر سلوں میں منتقل کردیا جو ابھی تک بازیاب نہیں ہو پائے ہیں۔

میر اسفند یار کے لواحقین نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فرزند اسفند یار کو بازیاب کرکے ہمیں ذہنی اذیت سے نجات دلائی جائے۔

خیال رہے مقبوضہ بلوچستان میں ہزاروں کی تعداد میں بلوچ نوجوان، بوڑھے و خواتین پاکستانی عقوبت خانوں میں درد مندانہ زندگی گزار رہے ہیں جو کئی سال گزرنے کے باوجود بازیاب ہونے سے قاصر رہے ہیں، جن کے لواحقین اپنوں کی یاد میں ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔

Exit mobile version