یکشنبه, نوومبر 17, 2024
Homeخبریںبلوچ نوجوان سیاسی عمل میں شریک ہو کر حقوق کی جد و...

بلوچ نوجوان سیاسی عمل میں شریک ہو کر حقوق کی جد و جہد کریں: بساک

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کوئٹہ زون کے زیراہتمام اسٹڈی سرکل زیر صدارت زونل جنرل سیکرٹری نذرمری اور مہمان خاص مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر ڈاکٹر سیف بلوچ منعقد کیا گیا اور جبکہ لیکچرار تربیتی کمیٹی ممبر رفیق بلوچ تھے موضوع کا عنوان،”طلبا سیاست، تاریخی پس منظر میں ” تھا۔ لیکچر کے آغاز میں طلباء سیاست کے منظم ہونے اور اجتماعی سیاست کرنے کی ارتقائی مراحل سے موجودہ دور تک طلباء سیاست کو زیر بحث لایا گیا۔

لیکچرار نے گفتگو آگے بڑھاتے ہوئے طلباء کی سیاست کو دو حصوں میں تقسیم کیا جو کیمپس سیاست اور اجتماعی سیاسی و سماجی تحریکوں میں طلبا کے کردار میں منقسم کیا گیا۔ طلبا سیاست میں تعلیمی ماحول کی عمل دخل، پولیٹکل آئیڈیاز، برسراقتدار جماعت اور انٹرنیشنل ڈفیوڑن کو تفصیل سے بیان کیا گیا۔

جس کے بعد دوسرا مرحلہ ایشیاء میں طلبا سیاست، اس کی تاریخی پس منظر، قومی تحریکوں میں طلبا ء کے کردار اور چائنا، انڈیا، برما، ویت نام جیسے ممالک میں طلبا ء سیاست کس طرح اور کن آئیڈیالوجی کی بنیاد پر کی گی پر بحث کیا گیا۔ جس کے بعد طلبا ء کی ڈی کالونائزیشن کے عمل میں کردار پر روشنی ڈالی گئی اور آخر میں ایسے سات واقعات کو زیر بحث لایا گیا جو دنیا بھر میں طلبا ء تحریکوں کی وجہ بنے۔

اور موجودہ طلبا سیاست، اس کی اہمیت و افادیت، کامیابی و ناکامیوں پر گفتگو ہوئی۔ آخری حصے میں سوال جواب کا سیشن ہوا جس میں بلوچ طلبا سیاست، اسکی تاریخی پس منظر، کامیابی و ناکامیوں کو سوال جواب کے سیشن میں موضوع بحث بنایا گیا۔ جس کے بعد اسٹڈی سرکل اختتام پذیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز