یکشنبه, نوومبر 17, 2024
Homeخبریںبلوچ نیشنلسٹ آرمی نے اپنے تنظیم کے سال 2022 میں ہونے والے...

بلوچ نیشنلسٹ آرمی نے اپنے تنظیم کے سال 2022 میں ہونے والے حملوں کی سالانہ رپورٹ شائع کر دیئے ۔

کوئٹہ (ہمگام نیوز)
بی این اے نے اپنے تنظیم کے سال 2022 میں ہونے والے حملوں کی سالانہ رپورٹ اپنے افیشل ٹیلی گرام چینل باسک میڈیا میں شائع کر دی ہے ۔

گزشتہ سال پاکستانی فوج پر 79حملوں میں 46اہلکار ہلاک کئے، بی این اے

بلوچستان کی آزادی کیلئے سرگرم مسلح تنظیم بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) نے قابض دشمن کیخلاف اپنی کارروائیوں کی سال 2022 کی سالانہ رپورٹ اپنے تنظیم کے آفیشل ٹیلی گرام چینل باسک میڈیا میں جاری کردی ہے۔

بی این اے کے مطابق دشمن فورسز اور اس کے سہولت کاروں کیخلاف بلوچستان سمیت پاکستان میں 79حملے کئے گئے۔

ان حملوں میں 37 فوجی اہلکار اور نو ایس این جی کمانڈر ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہوگئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ چھ دھماکوں میں نو فوجی گاڑیوں کا نقصان پہنچا اور4 لوکل ایجنٹوں کا ہلاک کیا گیا جو ریاستی فورسز کیلئے سہولت کاری کر رہے تھے۔

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دشمن فورسز کیخلاف جاری جنگ میں تنظیم کے 34 سرمچاروں نے جام شہادت نوش کی۔

درج ذیل لنک میں پوری تفصیلات ہے

5_6170203627215390401

واضع رہے کہ گذشتہ سال 20جنوری کو پاکستان کے شہر لاہور کے مشہور انار کلی بازار میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ بائیس افراد زخمی ہوگئے تھے۔جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز