Homeخبریںبلوچ نیشنل موومنٹ کا دسواں قومی کونسل بنام شہید ڈاکٹر منان بلوچ...

بلوچ نیشنل موومنٹ کا دسواں قومی کونسل بنام شہید ڈاکٹر منان بلوچ بیاد شہدائے بلوچستان اختتام پذیر ہوا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آزادی پسند پارٹی بلوچ نیشنل موومنٹ کا دسواں قومی کونسل سیشن بنام شہید ڈاکٹر منان بلوچ اور شہدائے بلوچستان کامیابی سے اختتام پذیر ہوا ہے ۔

پارٹی انتخابات کے نتیجے میں نئی کابینہ اور سینٹرل کمیٹی کے ممبران کا چناؤ عمل میں لایا گیا ہے۔

بلوچ نیشنل موومنٹ کا نیا چیئرمین ڈاکٹر نسیم بلوچ منتخب ہوئے ہے جبکہ ، ڈاکٹرجلال بلوچ سینئر وائس چیئرمین بابل لطیف بلوچ جونیئر وائس چیئرمین سیکریٹری جنرل دل مراد بلوچ سینئر جوائنٹ سیکریٹری جنرل کمال بلوچ ، جونیئر جوائنٹ سیکریٹری جنرل حسن دوست فنانس سیکریٹری ناصر بلوچ انفارمیشن و کلچر سیکریٹری قاضی داد محمد ریحان ویلفئر سیکریٹری ماسٹر ظفر خارجہ سیکریٹری حمل حیدر اور ناظر نور ہیومین رائٹس سیکریٹری منتخب ہوئے۔

مذکورہ کابینہ اور سینٹرل کمیٹی کے ممبران آئندہ چار سال کے لیے قومی کونسل سیشن کی طرف سے دی گئی ذمہ داریوں پر کام کریں گے۔

بی این ایم کے قومی کونسل سیشن میں بلوچستان کے تمام اضلاع اور بیرون وطن مقیم بی این ایم کے قومی کونسل کے لیے منتخب 79 کونسلران نے شرکت کی ہے۔

بی این ایم کے قومی کونسل کی صدارت پارٹی چیئرمین خلیل بلوچ نے کی جس میں پارٹی کا آئین، پارٹی امور اور آئندہ کی حکمت عملی، ملک ، خطہ اور بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ اور تنقیدی نشست میں خود تنقیدی کے اصول پر پارٹی کی گذشتہ کارکردگی کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

Exit mobile version