یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبلوچ ورنا موومنٹ کی جانب سے 14 اگست کو ہڑتال کا اعلان

بلوچ ورنا موومنٹ کی جانب سے 14 اگست کو ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ورنا موومنٹ نے 14 اگست کو بلوچستان میں مکمل شہٹرڈاون، پیہ جام ہڑتال اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ بی ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہیکہ فورسززبردستی لوگوں کو 14 اگست کے دن پاکستان کی یوم آزادی منانے کے لئے مجبور کررہے ہیں۔ یہ یقین ہوا چلاہے کہ بلوچستان کے لوگ ملک کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے بلکہ آج بلوچستان کا بچہ بچہ بلوچستان کے آزادی کے لئے برسرپیکار ہیں اب فورسزاپنی شکست کو دیکھ کر بوکھلاءگئی ہیں۔ جشن آزادی منانے کے لئے دھونس، دھمکی، لالچ اور مراعات کا استعمال کررہی ہیں۔ مشکے میں پمفلٹ گرانا اور خضدار، خاران سمیت دیگر علاقوں میں فورسزکی جانب سے ناکے لگا کر زبردستی گاڈیوں اور موٹر سائیکلوں پر جھنڈا لگانا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ آواران اور مشکے میں 30 جون سے آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے جو اب تک جارہی ہے اور آپریشن میں جیٹ جہازوں، گن شب ہیلی کاپٹروں کے علاوہ زمینی فورسزکا استعمال کیا جا رہاہے گھروں، دیہاتوں کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں رہائش پزیر خانہ بدوشوں کے جونپڑیوں پر آگ کے گولے برسائے گئے بمباری سے اب تک کئی گاوں ملیامیٹ ہوچکے ہیں۔ سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں جن میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہے۔ متاثرہ علاقے تاحال فورسز کے محاصرے میں ہے اورفورسز کے اہلکار شہید ہونے والے لوگوں کواجتماعی قبروں میں دفن کررہے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی ادارے، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور میڈیا آواران، مشکے، تربت، کوہلو، ڈیرہ بگٹی اور قلات و خاران کے آپریشن ذدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے فورسزکے ظلم و زیادیتوں اور بلوچ نسل کشی کا جائزہ لیکر اصل حقائق سے دنیا کو آگاہ کریں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ قوم 14 اگست کو اپنے گھروں، گاڈیوں پر سیاہ جھنڈے لہرائیں اور تاجر برادری اور ٹرانسپورٹ حضرات 14 اگست کو اپنے دوکانوں اور گاڈیوں کو مکمل بند رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز