پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںبلوچ ڈاکٹرزکی بلاوجہ ٹرانسفر،معطلی،سینئرکی جگہ جونیئر کی پوسٹنگ قبول نہیں:BDF

بلوچ ڈاکٹرزکی بلاوجہ ٹرانسفر،معطلی،سینئرکی جگہ جونیئر کی پوسٹنگ قبول نہیں:BDF

کوئٹہ(ہمگام نیوز ) بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے بلاجواز ڈاکٹروں کی ٹرانسفر،معطلی اور جونیئرز کی سینئر پوزیشن پر تعیناتی سے صحت کے شعبے کو انتہائی زبوں حالی کی طرف لے جایا جا رھا ھے۔ BDF پہلے واضح کر چکا ھے کہ اسطرح کے منفی اقدامات سے شعبہ صحت کو  نقصان پہنچا کر اپنی ذات کو فائدہ پنچانا کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایک مخصوص لابی نے وزیر صحت  کو یرغمال بنا کر اور اس کے اردگرد کے افراد کو مالی فوائد پہنچھا کرآےروز ڈاکٹرز کی پوسٹنگ ٹرانسفرز  اور جونیئرز کو سینئر پوزیشن دینا اور خاص کر بلوچ ڈاکٹرز کو  سینئر پوسٹوں سے ہٹانا اور مختلف بہانوں سے ان کی معطلی  تواترکے ساتھ سے جاری ھیں جسکی ہم کسی صورت اجازت نہیں دیںنگے ۔  اسی بزنس مین لابی کی وجہ سے آج ہسپتالوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ۔ اور  بنیادی مسئلوں کو حل کرنے کے  بجائے محکمہ ٹرانسفروں اور پیسے کمانے  میں مصروف ہے ۔
ترجمان نے وزیر اعلی  جام کمال سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  وہ زاتی طور پر محکمہ صحت میں  جاری کرپشن کا خاتمہ کرائے اور آے روز ہونے والے غیر ضروری  ٹرانسفرز فورا روکے اور تمام معطل شدہ ڈاکٹرز کو فورا با عزت بحال کیا جائے بصورت دیگر ہمارے سخت ردعمل کے لیے تیار رھیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز