چهارشنبه, اپریل 16, 2025
Homeخبریںبلوچ کمیونٹی اسکاٹ لینڈ کی طرف سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی...

بلوچ کمیونٹی اسکاٹ لینڈ کی طرف سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی پائمالیوں کے خلاف مظاہرہ

اسکاٹ لینڈ (ہمگام نیوز) قابض پاکستان کی جانب سے بلوچستان میں انسانی حقوق کے کارکنان کی گرفتاریوں، جعلی مقابلوں میں پہلے سے گمشدہ بلوچوں کی شہادت، بلوچ نوجوانوں کی گمشدگی سمیت بی وائی سی کی احتجاجی مظاہروں کے خلاف ریاستی طاقت کی بے دریغ استعمال اور شدید کریک ڈاؤن کے خلاف بلوچ کمیونٹی اسکاٹ لینڈ کی طرف سے اسکاٹش پارلیمنٹ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس مظاہرے میں فری بلوچستان موومنٹ اور بلوچ نیشنل موومنٹ کے کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ پاکستانی ریاستی اداروں کی طرف سے بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پائمالیوں کے خلاف احتجاجی سلسلے شدت اختیار کرچکے ہیں اور پاکستانی فوج اور دیگر ادارے مظاہروں کو ناکام کرنے اور انکے شدت کو کم کرنے کے لئیے بی وائی سی کے کارکنان سمیت کئی بلوچ انسانی حقوق کے کارکنان کو گرفتار کرچکی ہے۔

اسکاٹش پارلیمنٹ کے سامنے کی جانے والی اس مظاہرے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے نے بھی شرکت کی جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ پاکستان بلوچ قوم کی ابھرتی ہوئی آوازوں کو دبانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز