دوشنبه, سپتمبر 23, 2024
Homeخبریںبلوچ یکجتہی کمیٹی کراچی کے جانب بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد

بلوچ یکجتہی کمیٹی کراچی کے جانب بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد

کراچی ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کی جانب سے آج بتاریخ 7۔نومبر۔2021 بروز اتوار کو کراچی پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا۔
یہ کیمپ آواران کے علاقے پیراندر کے آبادی کو جبراً خالی کرانے اور واشک ٹوبہ سے چھ سالہ گزین جمیل اور دس سالہ صنم جمیل کو ان کے بزرگ عمر دارے خان کے ساتھ جبری گمشدہ کرنے اور نوجوان سہیل بلوچ کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان و بلوچ قوم کے ساتھ ہونے والے مختلف ظلم و جبر کے واقعات و حالات کے لئے منعقد کیا گیا۔
واضح رہے کہ قابض پاکستان مقبوضہ بلوچستان میں پوری قوت کے ساتھ جارحیت کر رہا ہے جبراً اغوا سے لے کر بلوچ آبادیوں پر بمبارمنٹ تک جاری ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز