یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبلوچ یکجتی کمیٹی کا دھرنا دسویں روز میں داخل، مزید لاپتہ...

بلوچ یکجتی کمیٹی کا دھرنا دسویں روز میں داخل، مزید لاپتہ افراد کے لواحقین دھرنا گاہ پہنچ گئیں

اسلام آباد ( ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے لاپتہ
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی بازیابی اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خاتمے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلے کے دھرنا دسویں روز بھی جاری ہے، تاہم اسلام آباد پریس کلب جانے والے راستے بدستور پولیس رکاوٹوں اور بسیں گھڑی کرکے راستے بند کردیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب شدید بارشوں اور خراب موسم کے باوجود خواتین، بزرگوں اور بچوں سمیت مظاہرین پرعزم انداز میں احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم، تاحال دھرنے میں شریک بلوچ لواحقین کو کیمپ لگانے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین کے مطابق شدید گرمی کے باوجود پاکستانی حکام انہیں نہ تو کیمپ لگانے دیتے ہیں اور نہ ہی سایہ فراہم کیا گیا ہے۔ گزشتہ روزکئی خواتین اور بچے گرمی، تھکن اور پانی کی کمی کے باعث بے ہوش ہو گئی تھیں ، مگر اب تک کوئی طبی امداد فراہم نہیں کی گئی ہے۔

مظاہرین شرکاء کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پریس کلب جانے والے راستے اب بھی رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیئے گئے ہیں تاکہ دھرنے کو عوام کی نظروں سے اوجھل رکھا جا سکے۔ اس کے باوجود مزید خاندان دھرنے میں شامل ہو رہے ہیں، جو ہراسانی، گرمی اور غیر انسانی حالات کے باوجود ثابت قدم ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ کے اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف جبر ہے بلکہ ایک منظم ظلم ہے، تاہم مظاہرین پُرعزم ہیں اور ان کی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا۔

ترجمان نے کہاہے کہ ہمارے دومطالبات ہیں، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت پر قائم جھوٹے مقدمات کا خاتمہ اور ان کی فوری رہائی اور
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا خاتمہ اور لاپتہ افراد کی بازیابی ہے ۔

انھوں نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور ذرائع ابلاغ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین انسانی مسئلے کا نوٹس لیں اور مظاہرین کے بنیادی انسانی حقوق کی بحالی کے لیے کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز