اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںبلیدہ، چوروں کی فائرنگ سے دکان دار ہلاک۔

بلیدہ، چوروں کی فائرنگ سے دکان دار ہلاک۔

بلیدہ (ہمگام نیوز) پولیس کے مطابق گزشتہ شب بلیدہ میں چوروں نے ایک دکان میں داخل ہوکر چوری کی کوشش کی تاہم دکان دار کی مزاحمت پر چوروں نے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

دکان دار کی شناخت باز محمد ساکن بارکھان کے نام سے کی گئی جس کے سینے میں ایک گولی لگی ہے ـ

پولیس کے مطابق مقتول کی نعش سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔

یاد رہے کہ بلیدہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں عام شھریوں کے لوٹنے کے درجنوں واقعات پیش آرہے ہیں۔

حتی کہ راہ چلتی عورتوں کے زیورات اتارنے اور موبائل فون چھین لینے کے کئی واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں تاہم انتظامیہ ابھی تک چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر گرفت میں ناکام ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز