سه شنبه, اکتوبر 22, 2024
Homeخبریںبلیدہ:پاکستانی فورسز نےواحد کہور سمیت 4 افراد کو گرفتارکرکے جبری اغوا کیا

بلیدہ:پاکستانی فورسز نےواحد کہور سمیت 4 افراد کو گرفتارکرکے جبری اغوا کیا

بلیدہ (ہمگام نیوز ) کل صبح 10 بجے کے وقت مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بلیدہ ،کوشک میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے چھاپہ مار کر واحد کہور ، ہاتم کہور زاہد اور ایک دوسرے بلوچ فرزند جن کا نام اب تک معلوم نہ ہوسکا ان سب کو زبردستی گرفتار کرکے جبری طور اغوا کیا گیا۔ یاد رہے گزشتہ دو دہائیوں سے بلوچستان کے طول و عرض میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں بلوچ فرزند اغوا ہوئے ہیں۔حال ہی میں ان کے عزیز و اقارب میں خواتین وبچے ان کی بازیابی کیلئے کوئٹہ میں سخت سردی کے باوجود بلوچ مسنگ پرسنز کے کیمپ میں پر امن احتجاج پر ہیں۔جن میں سے آج تک کسی کی بھی رہائی عمل میں نہیں لائی گئی۔البتہ ریاستی فورسز مختلف شہروں سے مزید بلوچ فرزندوں کو زبردستی گرفتار کرکے جبری طور اغوا کرکے فوجی ٹارچر سیلوں کے ازیت خانوں میں بند کیا جارہا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز