بلیدہ (ہمگام نیوز) گزشتہ سال قابض پاکستان کے فوجی آپریشن میں شدید زخمی ہونے والی بلوچ بیٹی آج شہیدہوگئی جو کہ گزشتہ سال دومارچ کو بلیدہ کے علاقے الندور میں ایک فوجی آپریشن میں قابض فورسزنے ایک گھر کو گولیوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا تھا جس میں عبدالخالق موقع پر ہی شہید اور ان کی بہوفاطمہ بنت دل مرادسمیت گھر کے معصوم بچے شدید زخمی ہوگئے تھے اس آپریشن میں فوج نے کئی لوگوں کو غیر قانونی جبری حراست میں لے کر اغوا کیاتھا، اس حملے میں فاطمہ کو سرپرشدید چوٹیں آئی تھی۔ ،بروقت اورمناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے وہ زہنی توازن کھوچکی تھیں پانچ دن قبل کراچی جناح ہسپتال میں سر کا آپریشن ہواتھا جو کامیاب نہ ہوسکی آج بلوچ بیٹی اس دنیا سے رخصت ہو کر شہید ہوگئی ان کی میت کو بلیدہ منتقل کیاجارہاہے ۔ قابض پاکستان آرمی کی بلوچ قوم پر بدترین وحشی ظلم و بریت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ تاحال جاری ہے۔