دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبلیدہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے کو ہلاک کیا:بی ایل ایف

بلیدہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے کو ہلاک کیا:بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ 2 جون کو سرمچاروں نے بلیدہ کے علاقے چب میں فائرنگ کرکے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے رکن ماجد کو ہلاک کیا۔ اس سے ایک ہینڈ گرینیڈ، پستول اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی گئی ہے۔ اس سے پہلے وہ ایک آزادی پسند تنظیم سے وابستہ تھا، لیکن مراعات اور لالچ کی آڑ میں اس نے دو سال قبل قابض ریاست کے سامنے سرنڈر کرکے مسلح ہوکر بلوچ قوم کیخلاف بر سرپیکار ہوگیاتھا۔ ماجد پہلے مسلح دفاع کے ایک مقامی گروہ سے وابستہ تھا، لیکن بعد وہ تربت کے ملٹری انٹیلجنس آفیسر آفاق سے براہ راست رابطے میں تھا اور اسی کی ہدایات پر بلوچوں کی مخبری، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب تھا۔ اُسے انہی گناہوں کی بناپر سرمچاروں نے ہلاک کیا۔ اس کے دوسرے ساتھی سرمچاروں کے نشانے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز