چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبلیدہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد

بلیدہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد

تربت(ہمگام نیوز) تربت لیویز ذرائع کے مطابق تربت کے نواحی علاقے بلیدہ سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔،لیویز ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی شب ضلع تربت کے علاقے بلیدہ سے لیویز کو دو لاشیں ملیں۔ جن کی شناخت عبدالطیب ولد مولا بخش اور سلمان ولدعبدالطیب کے نا م سے ہوئی ، دونوں لاشیں باپ بیٹے کی ہیں ،لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ان افراد کو ظہور بلیدی کی سرپرستی والے ڈیتھ اسکواڈ جن کو سرکاری سرپرستی بھی حاصل ہے نے اغواء کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز