کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا کہ آج مغرب کے وقت بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے بلیدہ الندور کے مقام پر قائم سکول پر الیکشن کے لیے بنائے گئے ایف سی کیمپ پر راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا راکٹ کے متعدد گولے کیمپ کے احاطے میں جاگرے جس سے سیکیورٹی فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہم بلوچ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ الیکشن کے سرگرمیوں اور پولنگ اسٹشنوں سے دور رہیں ہمارے سرمچار پولنگ اسٹشنوں اور امیدواروں کے لیے تعینات سیکیورٹی کو کسی بھی وقت نشانہ بنائیں گے۔