بلیدہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں قابض پاکستانی فوجی آپریشن میں مصروف اہلکاروں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
بلیدہ کے علاقے گردانک و گردنواح میں قابض پاکستانی فورسز نے آج صبح آپریشن کا آغاز کیا جس میں پیدل اہلکاروں کی بڑی تعداد حصہ لے رہی ہے جبکہ کواڈ کاپٹر سے متعدد مقامات پر گولے گرانے کی اطلاعات ہیں۔
آپریشن میں مسلح مصروف اہلکاروں کو مسلح افراد نے گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔
واضح رہے گذشتہ روز اسی علاقے میں پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو نامعلوم افراد نے دھماکے میں نشانہ بنایا تھا۔دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہونے و فورسز کو بھاری جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات موصول ہوئی
تھی۔


