جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںبلیدہ میں معصوم بچے کی شہادت کا واقعہ دل پژمردہ کر دینے...

بلیدہ میں معصوم بچے کی شہادت کا واقعہ دل پژمردہ کر دینے کے مترادف ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی)

کراچی(ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سی۔ٹی۔ڈی اور پولیس کی جانب سے معصوم رمیز خلیل کو فائرنگ کرکے نشانے بنانے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں وہ بچہ جس نے ابھی تک جینا شروع نہیں کیا تھا جو ابھی تک زندگی کے نشیب و فراز سے نا آشنا تھا جس کو اپنے مستقبل اور حال کی فکر کرنے سے پہلے ہی گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، وہ بچہ جس نے ہر ظلم کے خلاف صدا بلند کی، جس نے کلثوم کی خاطر صدا بلند کی، جو برمش کے احتجاجی مظاہروں کا حصہ رہا۔ آج اس کی لاش انصاف کی تلاش میں رکھی ہوئی ہے۔ بلیدہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے معصوم بچوں پر گولی برسانا ظلم و بربریت کی انتہا ہے اور چادر چار دیواری کی پامالی کرنا یہ تمام عوامل رنجیدہ کرنے والے عوامل میں سے ہیں۔ اس طرح کے واقعات بلوچستان میں لا قانونیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ آئے دن بلوچستان میں دلسوز واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کمسن رمیز خلیل کا بے رحمانہ قتل اور کمسن رایان کو زخمی کرنا بلوچستان میں ظلم و بربریت کی واضح نشانی ہے۔ اس طرح کے واقعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ بلوچستان میں فورسز کس طرح سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس طرح کی تکلیف دہ اور دل دہلا دینے والے واقعہ پہلا نہیں ہے اور نہ ہی آخری ہوگا۔
ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ہم حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں اور جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروش کے درمیان کے تمام روابط کی نظر معصوم عوام کو نہ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز