جمعه, می 3, 2024
Homeخبریںبلیدہ میں پاکستانی فوج کا آبادی پر یلغار پندرہ سالہ اسد بلوچ...

بلیدہ میں پاکستانی فوج کا آبادی پر یلغار پندرہ سالہ اسد بلوچ شہید۔

تربت(ہمگام نیوز) الندور میں پاکستانی فوج کا آبادی پر حملہ ،15 سالہ نوجوان اسد ولد محمد علی شہید جبکہ کئی افراد کو گرفتار کرکے بلیدہ ایف سی کمیپ منتقل کیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق بلیدہ ،زعمران کے مختلف علاقوں میں پاکستانی آرمی کا آپریشن تاحال جاری ہے۔ بلیدہ کے علاقے الندور میں پاکستانی زمینی فوج نے آبادی پر حملہ کر کے اسد ولد محمد علی نامی شخص کو شہید کردیا ہے۔علاقائی ذرائع کے مطابق فوج نے آبادی کا محاصرہ کرنے کے بعد بلا اشتعال فائرنگ کی اور اسد ولد محمد علی جوکمسن نوجوان اور قوت گویائی سے محروم تھافوج کی آبادی پر اچانک حملہ و فائرنگ سے ڈر کر بھاگ رہاتھا کہ انہیں بے رحمی سے گولی مار کر شہید کردیا گیا ۔جبکہ فورسز نے عبدالکریم،محمد علی،ناصر بلوچ نامی افراد سمیت متعدد لوگوں کے گھر وں میں لوٹ مارکرنے کے بعد انہیں نذر آتش کر دیا اور کئی افراد کو حراست میں لیکر ایف سی کمیپ منتقل کیا بلیدہ ،زعمران و گرد ونواح میں پاکستانی فوج کی زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے۔گزشتہ روز ایف سی نے 3 لاشیں بلیدہ تحصیلدار کے حوالے کیے جن میں ایک کا شناخت بابا درویش کے نام سے ہوا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز