Homeخبریںبلیک فرائیڈے، قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ سے درجنوں بلوچ...

بلیک فرائیڈے، قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ سے درجنوں بلوچ مظاہرین شہید و زخمی ہوئے، 9 کی شناخت کی گئی ہے ـ

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایک اور خونی جمعہ میں قابض ایرانی آرمی آئی آر جی سی کی مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش/گواش میں براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں شہید و زخمی ہونے والوں سے 9 شہید مظاہرین کی شناخت کی گئی ہے ـ

“بلوچ کمپئن فعالین ” کی رپورٹ کے مطابق 4 نومبر 2022 کو دوپہر کے وقت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بلوچ مظاہرین کا پرامن احتجاجی ریلیوں پر قابض ایرانی آرمی نے تشدد کا راستہ اختیار کرتے ہوئے کئی شہروں میں ناکہ بندی سمیت مظاہرین پر فائرنگ کی ـ خاص کر خاش شہر میں جمعہ کی نماز کے مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے کئی بلوچ شہید اور زخمی ہوگئے ـ جن میں 9 بلوچ شہدا کی شناخت کی گئی ہے جبکہ بیسیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ـ

بلوچ کمپیئن فعالین کی اب تک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایک 14 سالہ بچہ سمیت شہید ہونے والوں میں سے 9 کی شناخت کی تصدیق ہو چکی ہے: جن کے نام درج ذیل ہیں ـ

1- محمد شاہ بخش میربلوچزہی ولد حافظ انور
2- محمد شاہبخش میربلوچزہی ولد نادر
3- مبین میرکازہی ولد مراد ـ عمر 14 سال
4- عظیم محمودزہی ولد پیرداد
5- (نامعلوم نام) ولد حاج خدامراد براہوہی
6- رحیمداد شلیبر ولد اسماعیل
7- “محمد سلحشوران”
8- “یونس شاہ بخش”
9- “صدیق براہوہی”

جبکہ چار نومبر کو زاہدان میں بھی قابض ایرانی فورسز نے بلوچ مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے ہیں ـ
بتایا جاتاہے کہ زاہدان میں قابض ایرانی آرمی نے فائرنگ کے بعد متعدد مظاہرین کو بھی گرفتار کیا ہے ـ

Exit mobile version