چهارشنبه, جنوري 8, 2025
Homeخبریںبلیک لسٹ اور بھکاری ہونے پر سعودیہ اور یو اے ای سمیت...

بلیک لسٹ اور بھکاری ہونے پر سعودیہ اور یو اے ای سمیت 4 ممالک سے 24 گھنٹوں میں 63 پاکستانی بیدخل

کراچی ( ہمگام نیوز ) این این آئی کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عراق اور ملائیشیا سے 24 گھنٹوں کے دوران 63 پاکستانیوں کو بیدخل کر دیا گیا۔

 امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ اور بھکاری ہونے پر 15 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب میں زائد المیعاد قیام پر 10 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ہے جبکہ ممنوع تارکین وطن ہونے پر ملائیشیا سے 16 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔

 غیر قانونی داخلے اور زائد المیعاد قیام پر عراق سے 11 پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے ہیں، عراق سے مسافروں کو ایمر جنسی پاسپورٹ پر پاکستان بھیجا گیا۔

امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ یواے ای سے 4 پاکستانیوں کو بے دخل کر کے پاکستان بھیجا گیا۔

حکام نے بتایا کہ کراچی ایئر پورٹ پر قانونی کارروائی کے بعد تمام بے دخل افراد کو گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہ

ے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز