دوشنبه, فبروري 10, 2025
Homeخبریںبندرعباس جیل میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ قیدی کو...

بندرعباس جیل میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

 

بندرعباس( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز منگل کی صبح کے وقت بندر عباس جیل حکام نے جیل میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منگل افغانستان کے شہر نیمروز سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ بلوچ قید “یار محمد اسحاق زہی” بندر عباس کی جیل پھانسی دے دی گئی۔

 

اس بلوچ شہری پر لگائے گئے الزامات کا تعلق منشیات کے جرائم سے ہے۔ تاہم عدالت میں اس الزام ثابت کرنے میں سکیورٹی فورسز افسران ناکام رہے لیکن پھر بھی ان کو عدالت نے سزائے موت سنائی۔

 

رپورٹ کے مطابق یار محمد کو 2020 میں بندر عباس سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے اس شہر کی انقلابی عدالت نے “علیرضا احمدی منش” کے فیصلے کے تحت موت کی سزا سنائی تھی۔

 

واضح رہے کہ یار محمد کا پیشہ ہیوی وہیکل ڈرائیور تھا۔

 

یہ بھی واضح رہے کہ یار محمد کو پھانسی دی گئی تھی جب کہ اس قیدی کے اہل خانہ کو اس کی پھانسی کا علم نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز