یکشنبه, اپریل 27, 2025
Homeخبریںبندرگاہ بندر عباس پر زوردار دھماکہ، کم از کم 516 افراد زخمی

بندرگاہ بندر عباس پر زوردار دھماکہ، کم از کم 516 افراد زخمی

بندر عباس (ہمگام نیوز) ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نے ہفتے کے روز ایک مقامی اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی کہ جنوبی ایران کے شہر بندر عباس میں واقع شہید رجائی بندرگاہ ایک زوردار دھماکے سے لرز اٹھی۔ اہلکار نے کہا کہ واقعے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

دھماکے اور آتش زدگی کا واقعہ تہران کے جنوب میں 1000 کلومیٹر (620 میل) سے زیادہ فاصلے پر ایران کے صوبہ ہرمزگان کی اہم بندرگاہ پر پیش آیا۔

نیم سرکاری فارس نیوز ایجنسی کے ابتدائی اندازوں کے مطابق ہفتے کے روز دھماکے میں کم از کم 516 افراد زخمی ہوئے۔ انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہرمزگان پورٹس اینڈ میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کے ایک سینئر اہلکار اسماعیل مالکی زادہ نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا، “دھماکہ شہید رجائی بندرگاہ کے عرشے کے ایک حصے میں ہوا اور ہم آگ بجھا رہے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز