یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبندر عباس جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی دی گئی

بندر عباس جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی دی گئی

بندر عباس ( ہمگــام نیوز) اطلاعات کی مطابق رواں سال گزشتہ مہینے  25 اگست کو منشیات فروشی کے الزام میں بندر عباس کے ایک بلوچ شہری ھوشنگ حیدری کو ایرانی فورسز نے گرفتار کرنے بعد اسے تین دن قبل بندر عباس کی جیل میں پھانسی دی ہے ـ

واضح رہے کہ بندر عباس کی عدالت نے ھوشنگ حیدری پر یہ جھوٹا الزام عائد کیا تھا کہ وہ بین الاقوامی ڈرگ مافیا سے ملا ہوا ہے اور وہ ان کے منشیات کی دیکھ بال کے لیئے بندر عباس کے ساحل پر رکھوالی کا کام کرتا یے ـ عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ مجرم نے بین الاقوامی انڈر ورلڈ کے مافیا سے بہت پیسہ اکھٹا کیا تھا لہزا انہیں سزائے موت دیجائے گی ـ

تاہم ایک با خبر ذرائع کے مطابق ھوشنگ حیدری پر عدالت کی جانب سے یہ تمام الزامات بے بنیاد قرار دیئے گئے ہیں ایرانی حکومت اور ان کی عدالتیں صرف بلوچ کاروباری افراد پر اسی طرح بے بنیاد الزامات لگا کر ریاستی قوت کے بل بوتے سولی پر لٹکا کر جان سے مار دیاجاتا ہے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ھوشنگ حیدری کی پھانسی قابض ایران کی مظالم کا تسلسل ہے جو کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے –

واضح رہے کہ نام نہاد اسلامی جمہوریہ ایران کئی سالوں سے بلوچ جوانوں کو منشیات فروشی کے جھوٹے اور ناروا الزامات میں پھنسا کر انہیں پھانسیاں دیتی رہی ہیں حالانکہ دیگر الزامات کی طرح ھوشنگ حیدری پر لگائے گئے الزامات کو بھی ثابت نہیں کیا جا سکا ، لیکن مغربی مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی سیاسی بیداری کے خوف سے انہیں کسی بھی وکیل تک رسائی دینے کے بجائے انہیں بے رحمی سے پھانسی دیا جاتا ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز