چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںبندر عباس جیل میں ایک بلوچ قیدی کی موت

بندر عباس جیل میں ایک بلوچ قیدی کی موت

میناب (ہمگام نیوز) اطلاعار رسانک کے مطابق آج ۲۴ جولائی کو بندر عباس جیل میں قید ایک سنی بلوچ عالم کا انتقال ہوگیا۔

اس بلوچ عالم دین کی شناخت سیریک شہر کے گاؤں مہمانی سے تعلق رکھنے والے “موسی رحیمی” کے نام سے بتائی گئی ہے۔

اطلاع موصول ہونے تک بندر عباس جیل میں اس بلوچ عالم دین کی موت کی وجہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق بندر عباس جیل کے اہلکاروں نے مولوی موسیٰ کے بھائی کو حالت بگڑنے کے بارے میں بتایا ہے کہ وہ بیمار ہے ـ

مولوی موسیٰ کو مہناب انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کی فورسز نے گرفتار کیا تھا اور گرفتاری کی وجہ ایرانی حکومت پر تنقید ہے ـ

واضح رہے کہ مولوی موسیٰ کے ساتھ کئی دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، جن میں کلنگی مسجد کے امام “سید جواد قتالی” بھی شامل ہیں، جو تاحال جیل میں ہیں۔

واضح رہے کہ قابض ایرانی سیکیورٹی فورسز نے رحیمی خاندان سے کہا ہے کہ وہ مولوی موسیٰ کی لاش وصول کرنے کے لیے ان کے اکاؤنٹ میں کچھ رقم جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز