Homeخبریںبندر عباس میں تین دھماکوں کی آوازیں، امریکی حملوں کے دوران شہر...

بندر عباس میں تین دھماکوں کی آوازیں، امریکی حملوں کے دوران شہر میں تشویش

بندر عباس(ہمگام نیوز ) یکم ستمبر 2026: ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بندر عباس میں منگل کی رات کم از کم تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آوازیں شہر کے مختلف علاقوں سے سنائی دیں، تاہم ان کے نتیجے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

ایرانی میڈیا نے بندر عباس میں تین دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاع دی ہے، جبکہ دیگر مقامی رپورٹس میں شہر کے مشرقی علاقوں اور قشم کے اطراف سے بھی متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کا ذکر کیا گیا ہے۔

یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب امریکہ نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق کارروائی میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے وابستہ اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک امریکی اہلکار نے بندر عباس میں امریکی حملے کی بھی تصدیق کی ہے۔

دھماکوں کی نوعیت، ممکنہ اہداف اور جانی نقصان سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز