بنوں(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 12 بجے کے قریب مسلح افراد نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل میں ”احمدزئی پولیس اسٹیشن“ پر حملہ کیا۔
واضع رہے یہ حملہ ڈیڑھ گھنٹے پر محیط رہا، جس میں چار پولیس اہلکار ہلاک و متعدد زخمی ہوئے جبکہ باقی اہلکار مزاحمت کی بجائے اپنے چیک پوسٹ سے بھاگ کر راہ فرار اختیار کرلی۔
جبکہ آخری اطلاعات کے آنے تک اس حملے کی زمہ داری ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے آفیشل میڈیا میں قبول کرلی ہے۔