بنپور ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بنپور میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بلوچ شہری کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کے گزشتہ روز شام کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے یوسف دامنی ولد شہدُر ساکن چکرآباد نوکجوہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ
تاہم اس واردات کے محرکات اور قاتلوں کے بارے میں اب تک پولیس تھانہ رپورٹ درج نہیں ہوا ہے ـ


