دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںبنگلہ دیش ریسٹورنٹ حملہ:20 یرغمالی، 6شدت پسند ہلاک

بنگلہ دیش ریسٹورنٹ حملہ:20 یرغمالی، 6شدت پسند ہلاک

ڈھاکا(ہمگام نیوز)بنگلہ دیش کے سفارتی علاقے میں واقع مشہور ریسٹورنٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 20 یرغمالی ہلاک ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے 6 حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے بنگلہ دیشی فوج کے بریگیڈیئر جنرل نعیم اشرف چوہدری کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کو بے دردی سے تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا۔
تاہم انھوں نے ہلاک ہونے والوں کی قومیت کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔جنرل نعیم چوہدری نے مزید بتایا کہ ریسٹورنٹ پرحملے کے بعد یرغمال بنائے گئے 13 افراد کو بازیاب کرالیا گیا جن میں ایک جاپانی اور 2 سری لنکن شہری شامل تھے۔
اس سے قبل بنگلہ دیشی فوج کے ترجمان کرنل راشد الحق نے اے ایف پی کو بتایا کہ ‘آپریشن ختم ہوگیا اور صورتحال مکمل طور پر کنٹرول ہے۔’یاد رہے کہ دارالحکومت ڈھاکا کے سفارتی علاقے کے مشہور ریسٹورنٹ پر رات گئے مسلح افراد نے حملہ کرکے وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنالیا تھا، جس کے بعد پولیس نے کیفے میں یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کے لیے آپریشن شروع کیا۔
داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
دوسری جانب داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 24 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز