دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبنگلہ دیش میں ایک اور سیکولر پروفیسر قتل

بنگلہ دیش میں ایک اور سیکولر پروفیسر قتل

ڈھاکہ(ہمگام نیوز) بنگلہ دیش میں ایک پروفیسر کو قتل کر دیا گیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ہلاکت بھی حال ہی میں ہونے والی سیکولر بلاگرز کی ہلاکتوں کے زمرے میں آتی ہے۔

 اٹھاون سالہ اے ایف ایم رضا الکریم صدیق ملک کے مغرب میں واقع راج شاہی یونیورسٹی میں انگریزی کے پروفیسر تھے۔

جب وہ یونیورسٹی سے اپنے گھر جا رہے تھے تو چند نامعلوم افراد نے ان پر چھرے اور چاقو سے حملہ کر دیا۔

اس سے قبل گذشتہ سال چار اہم بلاگروں کو چاقو اور چھرے کے حملے میں ہلاک کیا جا چکا ہے۔

نائب پولیس کمیشنر ناہید الاسلام نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ پروفیسر صدیق مختلف قسم کے ثقافتی پروگرامز میں شریک رہتے تھے اور انھوں نے باگ مارا میں ایک سکول قائم کیا تھا۔ یہ علاقہ کالعدم تنظیم جمیعت المجاہدین (جے بی ایم) کا کبھی گڑھ کہا جاتا تھا۔

گذشتہ سال جے بی ایم کے چند اراکین کو اطالوی کیتھولک پادری پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گيا تھا۔

اس سے قبل رواں ماہ کے اوائل میں قانون کے ایک بنگلہ دیشی طالب علم کو دارالحکومت ڈھاکہ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گيا تھا۔

جن چار بلاگروں کو گذشتہ سال قتل کیا گیا ان کے نام ان 84 افراد کی فہرست میں شامل تھے جو خدا کے منکر تھے اور فہرست کو جے بی ایم نے سنہ 2013 میں جاری کیا تھا۔

اس کے علاوہ ملک میں شیعہ، صوفی، احمدی مسلمانوں اور مسیحی اور ہندو اقیلتوں پر بھی حملے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دو غیر ملکی بھی نشانہ بنائے گئے ہیں۔

نام نہاد تنظیم دولت اسلامیہ نے ان میں سے بعض ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن آزادانہ طور پر ان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز