چهارشنبه, نوومبر 6, 2024
Homeخبریںبهارت میں تمام مذاہب کے احترام کو یقینی بنائیں گے. مودی

بهارت میں تمام مذاہب کے احترام کو یقینی بنائیں گے. مودی

نئی دہلی (ہمگام نیوز)بھارتی وزیر اعظم نے مذہبی فرقہ واریت پر اپنی خاموشی توڑ دی ، نریندر مودی کا کہنا ہے کہ ملک میں تمام مذاہب کے احترام کو یقینی بنایا جائے گا۔نئی دہلی میں گرجا گھر میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ملک میں مکمل مذہبی آزادی کو یقینی بنائے گی ۔ کسی زبردستی کے بغیر اپنی مرضی کا مذہب اختیار کرنا ہر کسی کا بنیادی حق ہے ۔ نریندر مودی نے کہا حکومت کسی گروہ کو اجازت نہیں دے گی کہ وہ دوسرے کے مذہب میں دخل اندازی کرے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مذہبی رواداری کو ختم کرنے میں ان کی مدد کریں ۔ واضح رہے کہ بھارت میں نریندر مودی کے اقتدار سنهبالنے کے بعد اقلیتوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز