پنجشنبه, اپریل 3, 2025
Homeخبریںبولان، پنجرہ پل کودلانی شاہراہ مکمل طور پر تباہ

بولان، پنجرہ پل کودلانی شاہراہ مکمل طور پر تباہ

بولان (ہمگام نیوز) کچھی میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کا 100 سالہ
رادیکارڈ ٹوٹ گیا پنجرا پل اور ڈھاڈر کی دو مکمل سڑکیں بہہ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کچھی میں جاری شدید بارش او سیلاب کے نتیجے میں پنجرا پل اور ڈھاڈر کی 2 مکمل سرکیں بہہ گئیں جبکہ سیلابی ریلہ ڈھاڈر شہر میں داخل ہو گیا ۔
جس کے نتیجے میں شہر میں موجود 4 سو سے زائد افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے جنہیں ریکسیو کرنے کے لئے انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن
شروع کر کے 4 سو سے زائد افراد کو ریسکیوکر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ۔
شدید بارش اور سیلاب کے باعث دریائے ناڑی میں سیلاب 2،20،000 کیوسک پانی کے ذریعے ضلع کچھی سے ٹکرایا۔ واضح ہے کہ حالیہ بارش نے 100 سالہ تاریخی ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز