چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںبولان اور گردونواح میں قابض پاکستانی آرمی کی جارحیت صبح سے جاری

بولان اور گردونواح میں قابض پاکستانی آرمی کی جارحیت صبح سے جاری

بولان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج اعلی الصبح مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان اور گردونواح میں قابض پاکستانی آرمی کی فوجی جارحیت جاری ہے ـ باخبر ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی آرمی نے آج صبح کے وقت بولان سمیت گردونواح میں فوجی آپریشن شروع کیا ہوا ہے ـ
مزید اطلاعات کے مطابق اس فوجی آپریشن میں فضائی فورسز ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بمباری کر رہے ہیں جبکہ ایئر فورسز کو زمینی فوج کی کمک حاصل ہے بری فوج نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر رکھی ہے ـ
علاقائی ذرائع کے مطابق اسپیشل کمانڈوز ہیلی کاپٹر کے ذریعے اتارے جا رہے ہیں جہاں بلوچ آبادیوں میں ایک بڑی خونی آپریشن کا خدشہ کیا جا رہے ہے ـ
مزید رپورٹ کے مطابق بوھک، باخل، انجیر اور ھلکسر میں اسپیشل کمانڈوز اتر گئے ہیں اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر جارحیت کر رہے ہیں ـ
علاقائی ذرائع کے مطابق قابض پاکستانی فضائی آرمی بزگر، سورگاڑ اور بوھک میں شلنگ کر رہی ہے جبکہ زمین آرمی نے علاقے کے تمام راہوں کو بند کر رکھا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز