دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںبولان: بی ایل اے کے حملے کے بعد جعفر ایکسپریس کی بوگیاں...

بولان: بی ایل اے کے حملے کے بعد جعفر ایکسپریس کی بوگیاں تاحال نہیں اٹھائی جاسکیں

بولان (ہمگام نیوز) بولان کے علاقے مشکاف میں پنجاب اور پشاور جانے والی ٹرین پر بی ایل اے کے حملے کے بعد جعفر ایکسپریس کی بوگیاں تاحال جاعہ وقوع پر پڑی ہیں۔

واضح رہے کہ 20 جنوری کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے کوئٹہ سے پنجاب اور پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بولان کے علاقے مشکاف میں پنیر سٹیشن کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

حملے کے نتیجے میں انجن سمیت ٹرین کی 8 بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں تھیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کی وجہ سے ٹرین اس قدر متاثر ہوچکا ہے کہ اس کی بوگیاں ناکارہ صورت حال میں تاحال وہیں پر پڑی ہوئی ہیں۔

جعفر ایکسپریس پر حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔ ترجمان ازاد بلوچ کے مطابق ہمارے سرمچاروں نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر ٹرین کی تیسری بوگی کو اس وقت نشانہ بنایا جب جعفر ایکسپریس کی پہلی 5 بوگیوں میں فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پاکستانی فوج کے متعدد اہلکار سفر کررہے تھے۔

حملے کے نتیجے میں 10 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور 25 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ سے پنجاب جانے والی اس ٹرین پر بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے ماضی میں بھی متعدد مرتبہ حملے ہوچکے ہیں۔

کوئٹہ سے پنجاب جانے والی ٹرینوں میں اکثر پاکستانی فوج کے اہلکار چھٹیوں پر بلوچستان سے پنجاب جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز