کوئٹہ( ہمگام نیوز) قابض پاکستان آرمی کی جانب سے بولان کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے کی جارحیت شروع ،مختلف مقامات پہ فضائی حملوں اور ہیلی کاپٹر وں کی شیلنگ جاری جبکہ گذشتہ ایک طویل عرصے سے علاقے کی ناکہ بندی کرکے راشن اور دوائی لانے پہ پابندی کی وجہ بیمار اور زخمیوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، تفصیلات کے مطابق بولان میں جاری فوجی جارحیت میں اچانک شدیداضافہ علاقے میں وسیع پیمانے پر فوجوں کی تعداد اور نقل و حرکت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا جبکہ کوئٹہ ڈیگاری مارگٹ پیراسماعیل کی طرف سے پیش قدمی بھی جاری ہے، مچھ شئرکنڈ،تل، جعفری انڈس اور کی طرف سے بھی علاقے کا گھیراؤ کیا جارہا ہے، سبی ببرکچھ جالڑی اور سانگان کے علاقوں میں پیش قدمی کرکے بلوچ آبادیوں کو روندا جارہا ہے بڑے پیمانے پر بلوچوں کی قتل وغارت گری اور گھروں میں لوٹ مار اور کھڑی فصلوں کو نذر کیا آتش کیا جارہا ہے، واضح رہے کہ بولان اور آس پاس کے علاقوں کی ایک طویل عرصے سے راشن بندی اور دوائی لانے پہ قابض پاکستان آرمی نے پابندی لگا دی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں بیمار خواتین و بچے اور قابض پاکستان آرمی کی جارحیت کی وجہ سے زخمیوں کی ہلاکت کا بھی خدشہ ہے ۔


