کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) مچھ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں حراست میں لیئے گئے عبدالواحد بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق 16 فروری 2018 کو بولان کے علاقے مچھ سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد جبری اغوا ہونے والے عبدالواحد ولد منظور احمد گزشتہ روز بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔خاندانی زرائع نے عبدالواحد کے بازیابی کی تصدیق کردی ۔


