Homeخبریںبولان : مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا

بولان : مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا

بولان (ہمگام نیوز )بولان کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوگیا، جس سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بولان میں مچھ کے قریب دھماکہ کے باعث ٹریک کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مچھ اور ہرک کے درمیانی علاقے میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والے جعفر ایکسپریس کو نامعلوم افراد کی جانب سے ریلوے ٹریک پر دھماکہ خیز مواد نصب کرکے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، دھماکوں سے چند میٹر کے فاصلے پر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگاکر ٹرین کو روک دیا ۔

دھماکے کے نیتیجے میں ٹریک کو ہونے والے نقصان کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

Exit mobile version