کوئٹہ (ہمگام نیوز) پرنسپل بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے پریس ریلیز کے مطابق داخلہ برائے تعلیمی سال 2015-16ء بولان میڈیکل کالج کوئٹہ MBBSاورBDSکورس میں داخلہ کے خواہشمند بلوچستان کے لوکل و ڈومیسائل امیدوار وں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ فارم حاصل کرنے کیلئے NTSکی ویب سائٹ www.nts.org.pkسے اپنی ڈیپازٹ سلپ ڈاون لوڈ کر کے مبلغ 3000/-روپے (داخلہ فارم بمعہ پر اسپیکٹس وانٹری فیس) درج بینکوں HBL,ABL,UBL,MCB,میں مورخہ 08-12-2015سے 18-12-2015تک حاصل کر کے جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد کوئی فارم قابل قبول نہ ہوگا۔ انٹری ٹیسٹ کی جگہ وقت کا تعین جلد از جلد بذریعہ اخبار امیدواروں کیلئے مشتہر کر دیا جائیگا۔ مزید معلومات کے لئے ویب سائٹ www.bmc.edu.pk یاایڈمیشن سیکشن بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے فون نمبر 081-9203070-73 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


