کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 فروری کو صبح 10 بجے ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے انڈیسہ میں قابض ایف سی کے اہلکاروں کو بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا جس کی زد میں آکر دو اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔
بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
انہوں نے کہا ہمارے سرمچاروں نے ایف سی اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ انڈیسہ میں واقع دپتر اور ٹھیڈ والی فوجی چوکیوں کے درمیان گشت کررہے تھے۔
آزاد بلوچ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا قابض فوج پر ہمارے اس طرح کے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔